Rawalpindi, Islamabad (NNI) After the letter written by Muslim League (Q) chief Chaudhry Shujaat Hussain in the election of the Chief Minister, the officials and workers of Rawalpindi removed the pictures of Chaudhry Shujaat Hussain installed in the party secretariat. Private TV
According to this, the leaders of Muslim League (Q) Rawalpindi took down the photos of Chaudhry Shujaat Hussain in the party secretariat Rawalpindi and protested strongly.
راولپنڈی، اسلام آبا د( این این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں لکھے گئے خط کے بعد راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دیں۔نجی ٹی وی کے
مطابق مسلم لیگ (ق)راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاًاتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔عہدیداران و کارکنان نے شجاعت حسین کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ لگائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا ، پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان انہوںنے کہاکہ اداروں کے ساتھ تیس سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں،ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں تمام لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو جائے ورنہ عوام اور ادارے اور ملک مزید نظریوں میں تقسیم ہوگا اور ملک مفاد پرستوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔