Pakistan entered economic disaster, can become Sri Lanka any day, Sheikh Rasheed

 

Pakistan entered economic disaster, can become Sri Lanka any day, Sheikh Rasheed

ISLAMABAD (NNI) Awami Muslim League chief and former federal interior minister Sheikh Rasheed Ahmed has said that Pakistan has entered into an economic disaster, it can become Sri Lanka one day, economic bankruptcy and political instability will take everyone. It will sink, not the Prime Minister's throne, Lahore and the federal government, save the country or else go home.

 

اسلام آباد(این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے،معاشی دیوالیہ اور سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا، وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحادی بدمعاشی، غنڈہ گردی اور دہشتگردی کی سوچ رکھتے ہیں، اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے اب انہوں نے ہمارے ارکان اسمبلی کو اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، لیکن ہم ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی میں داخل ہوگیا ہے، کسی دن بھی سری لنکا بن سکتا ہے، معاشی دیوالیہ اور سیاسی عدم استحکام سب کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 226روپے پر پہنچ گیا ہے، گندم، گھی اور پٹرول کیسے خریدا جائیگا، قرضوں کی ادئیگی کیسے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم تخت لاہور اور وفاقی حکومت نہیں ملک بچائیں ورنہ گھر جائیں، قومی سلامتی کو انتہائی گھمبیر خطرات لاحق ہوچکے ہیں، یہ لوگ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جاسکیں، پی ٹی آئی 22 جولائی کو پرویزالٰہی کو سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مناسب وقت تک انتظار کرینگے اور وہی فیصلہ کریں گے جو ملک و قوم کے حق میں ہوگا۔ قبل ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی 5ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے،ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا ،خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی،ڈالر 218پر پہنچ گیا ، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں،سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی 5ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پروز الٰہی ہی پنجاب کے نئے وزیراعلی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 218پر پہنچ گیا ہے ، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں،سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار