How many seats out of 20 must Hamza Shehbaz win to remain Chief Minister?

How many seats out of 20 must the PML-N win to keep Hamza Shehbaz as Chief Minister?


Karachi (Monitoring Desk) While talking in a private TV program, the host Shahzeb Khanzada has said that the 20 by-elections on which the by-elections are to be held in Punjab, the PML-N has given tickets to those who have voted for them instead of their long-time workers. The PML-N was defeated on the TI ticket or as an independent, there is resentment among PML-G workers and voters supporters.


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جن 20نشستوں پر ضمنی انتخابا ت ہونے ہیں،ن لیگ نے ان پر اپنے دیرینہ کارکنوں کی جگہ ان لوگوں کو ٹکٹ دیئے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یا آزاد حیثیت میں ن لیگ کو ہرایا تھا، ن لیگ کے کارکنوں اور ووٹرز سپورٹرز میں اس حوالے سے ناراضی پائی جاتی ہے۔

دیکھنا ہوگا کہ اس وجہ سے اتوار کے دن ن لیگ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔ شاہزیب خانزاہ کاکہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں سب سے دلچسپ مقابلہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP217ملتان 7میں ہورہا ہے، 2018ء میں یہاں سے شاہ محمود قریشی نے حصہ لیا تھا لیکن وہ حیران کن طور پر آزاد امیدوار سلمان نعیم سے ہار گئے تھے، ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے یہاں سے پچھلی بار آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے محمد سلمان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو میدان میں اتارا ہے، آزاد امیدوارسلمان نعیم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ووٹوں کو ملایا جائے یہاں بھی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، ن لیگ دعویٰ کررہی ہے کہ وہ یہاں ہر حال میں جیتے گی، اسی طرح پی پی 272مظفر گڑھ 5میں 2018ء کے انتخابات میں جیتنے والے سید باسط سلطان کی اہلیہ اس بار ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہی ہیں جبکہ تحریک انصاف نے معظم خان جتوئی کو اپنا امیدوار بنایا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی حلقے سے باسط سلطان کے بھائی ہارون سلطان بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں اور انہیں ن لیگ کے کچھ ناراض حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہے اس لیے ن لیگ کا ووٹ یہاں پر تقسیم ہوسکتا ہے۔ شاہزیب خانزادہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر جماعتی بنیادوں اور پارٹی مقبولیت پر ووٹ پڑتا ہے تو تحریک انصاف کو برتری ملنے کا امکان موجود ہے، یہ ضمنی انتخابات بہت دلچسپ ہیں جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ن لیگ کو 20میں سے 9نشستیں جیتنا ضروری ہے، اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے تو شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔




 


اشتہار


اشتہار