Election of Chief Minister of Punjab, Saad Hussain Rizvi openly entered the fray

 

Election of Chief Minister of Punjab, Saad Hussain Rizvi openly entered the fray

Amir Tehreek-e-Labaik Pakistan Hafiz Saad Hussain Rizvi has said that we are not going to be afraid of them whether they are noble or rogue.


According to the details, Hafiz Saad Hussain Rizvi while addressing said that the institution of this state gave such a decision on the request of a few people, they did not know whether the nation is sitting on the streets, they do not care, they have no wrong. Understood. He said that buying and selling is going on here, the election was postponed on his request, TLP has fielded honest people, these workers are not going to be disappointed, whether someone is honest or bad at the top. They are not afraid of them


امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ شریف ہو یا بدمعاش ان سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ سعد حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کے ادارے نے چند لوگوں کی درخواست پر ایسا فیصلہ سنایا، ان کو معلوم ہی نہیں ہوا کیا ہے قوم سڑکوں پر بیٹھی ہے ان کو پروا ہی نہیں، ان کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں خرید و فروخت جاری ہے، ان کی درخواست پر الیکشن ملتوی کردیا گیا، ٹی ایل پی نے ایماندار لوگوں کو کھڑا کیا ہے، یہ کارکنان مایوس ہونے والے نہیں ہیں، اوپر کوئی شریف ہو یا بدمعاش ہو، ان سے یہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو چاہیے تھا کہ بارش میں الیکشن ہوتے، قوم کو معلوم ہوتا کہ 14 سال سے جنہوں نے لوٹا ہے لوگ ان کو ووٹ دیتے ہیں یا نہیں، کروڑوں روپے دئیے جارہے تھے کہ ہمارے حق میں بیٹھ جائیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر کروائیں۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ اگر تم بھاگتے ہو تو پھر بھاگو، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت نہیں ہے، اس کے جھنڈے کے رنگ سے ظاہر ہوتا ہے سبز باغ دکھا کر اندھیرے میں لے جاکر لوگوں کا خون کرتے ہیں، اگر اس طریقے سے الیکشن لڑنا ہے تو یاد رکھو لبیک والے الیکشن لڑ سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے پیچھے نہیں چھپو۔









حوالہ

اشتہار


اشتہار