Asia Cricket Cup: Pakistan and India clash on August 28

 

Asia Cricket Cup: Pakistan and India clash on August 28

Good news for cricket fans, traditional rivals Pakistan and India will face each other in the Asia Cup next month.


Long-time rivals Pakistan and India will clash in the Asia Cup in Sri Lanka next month.

شائقین کرکٹ  کیلئے خوشخبری، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں  اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت میں ٹاکرا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور  ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بابر اعظم  کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم  نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر  تاریخ ساز فتح اپنے نام کی تھی۔



اشتہار


اشتہار