Amazon blocked more than 7,000 accounts

 

Amazon blocked more than 7,000 accounts

It is reported that in recent days, Amazon has blocked more than 7,000 accounts that were run by Pakistanis and involved in fraud with the Americans. These people did not send anything for money.

خبر ہے کہ پچھلے دنوں ایمازون نے 7 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بلاک کیے جو کہ پاکستانی چلا رہے تھے اور امریکیوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھے۔ یہ لوگ پیسے وصول کر کے چیز نہیں بھیجتے تھے۔

 اس قدر تشویشناک صورتحال پر اب ایمازون پاکستانیوں پر مکمل پابندی عائد کیوں نہ کرے؟ جن امریکیوں سے فراڈ ہوئے وہ پاکستانیوں کو نہ پسند کیوں نہ کریں؟ ایٹسی پہلے ہی پاکستان کو اپنی فہرست سے نکال چکا۔ پے پال ہماری انہی حرکتوں کی وجہ سے یہاں آنے کو تیار نہیں۔ درجنوں اور مثالیں بھی ہیں۔

اب اگر ایمازون پاکستانیوں پر مکمل پابندی عائد کرتا ہے تو کئی ہزار افراد جو محنت سے حلال کما رہے ہیں وہ بھی رگڑے میں آئیں گے۔

 ہمارے خود کے کرتوتوں کی وجہ سے پہلے ہم ساری دنیا میں تنہا ہوئے، طرح طرح کی پابندیاں لگیں اور اب ہم ڈیجیٹل اسپیس میں بھی تنہا ہونے جا رہے ہیں۔ 

پاکستانی سرکار کو ایمازون سے رابطہ کرکے نہ صرف غلطی کا تدارک کرنا چاہیے بلکہ فراڈ میں ملوث افراد کو عبرت بھی بنانا چاہیے۔ مگر کہاں پہلے ہم چور چور اور غدار غدار تو کھیل لیں۔






اشتہار


اشتہار