Bill Gates visits Pakistan for the first time at the invitation of the Prime Minister

 

Bill Gates visits Pakistan for the first time at the invitation of the Prime Minister

Bill Gates visits Pakistan for the first time at the invitation of the Prime Minister

ISLAMABAD: The government has awarded the Hilal Pakistan Award to Bill Gates in recognition of his services to the country.

اسلام آباد: حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا، بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔

انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت  پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔
پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے پاکستان پولیو فری ہوا، بل گیٹس

ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

اشتہار


اشتہار