Lakson Group and Air Arabia join hands to launch Pakistan’s new low-cost airline

 

ایئرعربیہ اور لیکسن گروپ کا نئی ایئرلائن ’’فلائی جناح‘ ‘لانچ کرنے کا اعلان

Lakson Group and Air Arabia join hands to launch Pakistan’s new low-cost airline

Islamabad, Pakistan: September 3, 2021: Lakson Group, one of Pakistan's leading business conglomerates and Air Arabia Group, the Middle East and North Africa’s first and largest low-cost carrier (LCC) operator, today announced their decision to form of a joint venture to launch “Fly Jinnah”, Pakistan’s new airline. The proposed JV will see the establishment of a low-cost passenger airline serving domestic and international routes from Pakistan.


“Fly Jinnah” will serve the strategic vision of Pakistan’s travel and tourism sector and contribute to the country’s economic growth and job creation, while providing Pakistanis with reliable and value for money air travel. 

اسلام آباد: اماراتی ایئرلائن ایئرعربیہ نے پاکستانی کاروباری ادارے لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر نئی ایئرلائن ’’ فلائی جناح‘‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔


شارجہ بیسڈ اماراتی ہوابازی کمپنی ایئرعربیہ کے مطابق ایئرلائن نے پاکستانی کاروباری ادارے لیکسن گروپ کے ساتھ مل کر نئی ایئر سروس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’’ فلائی جناح‘‘ رکھا گیا ہے۔


اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے ائیرعربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری فواد احمد اور غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ اس دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

Lakson Group and Air Arabia join hands to launch Pakistan’s new low-cost airline


وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرونی ممالک سے کمرشل ایئر لائنز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔

ملاقات کے بعد ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایئرعریبیہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، ایئرعریبیہ مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی نئی ایئرلائن سروس شروع کررہی ہے۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، سیاحت اور سفر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔



اشتہار


اشتہار