Huawei ready to make smart cars

 

Huawei ready to make smart cars

Huawei has begun plans to develop electric vehicles after the US sanctions affected the smartphone business.

According to the details, some models of Huawei's first electric vehicles may be introduced this year.

ہواوے نے امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اسمارٹ فون بزنس متاثر ہونے کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے کی اولین الیکٹرک گاڑیوں کے چند ماڈلز رواں سال ہی متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ سسٹم ایک کمپیوٹنگ سسٹم، 4 ڈی امیجنگ راڈار، ایک خودکار ڈرائیونگ لیٹ فارم اور انٹیلی جنٹ تھرمل منیجمنٹ پر مشتمل ہے۔

یہ سسٹم ہواوے کے تیار کردہ ہارمونی او ایس اور لیڈار چپ پر کام کرتا ہے اور اس میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ہر سال ایک ارب ڈالرز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، تاکہ امریکی پابندیوں سے اسمارٹ فونز بزنس اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی آمدنی میں کمی کی تلافی کی جاسکے۔

اس حوالے سے وانگ جون نے بتایا کہ ہواوے کا انٹیلیجنٹ کار یونٹ 5 ہزار ملازمین پر مشتمل ہے جن میں سے 2 ہزار خودکار ٹیکنالوجیز پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہواوے کی جانب سے خود گاڑیاں تیار نہیں کی جارہی اور وہ بس دیگر اسمارٹ کار ٹیکنالوجیز پر کام کررہی ہے، تاکہ دنیا بھر میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ہارڈویئر پرزہ جات اور سافٹ ویئر فراہم کیے جاسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہواوے کی جانب سے چونگ چنگ چین گن آٹوموبائل کارپوریشن اور دیگر کمپنیوں کے پلانٹس میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن کے لیے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔

رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ہواوے کے ایک ترجمان نے الیکٹرک گاڑیوں کے ڈیزائن یا ان کی تیاری کے منصوبے کی تردید کی ہے۔

بعد ازاں کمپنی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ ہواوے گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نہیں اور اس کا مقصد کمپنیوں کو پرزہ جات فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ہواوے نے سام سنگ سے دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا تھا۔

اشتہار


اشتہار