Take a look at Netflix and get a salary in dollars
امریکا میں ایک ادارے نے ایسے ملازمین کی تلاش شروع کردی ہے جو بس نیٹ فلکس دیکھتے رہیں اور پیزا کھاتے رہیں، اس کے لیے کمپنی انہیں 500 ڈالر تنخواہ ادا کرے گی۔ایک امریکی ویب سائٹ بونس فائنڈر نے اپنی نئی ملازمت کے لیے اشتہار جاری کیا ہے، آسامی کا نام پروفیشنل بنج واچر ہے۔اس مختصر مدتی ملازمت کے لیے ملازم کو ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس دیکھنا ہوگا اور ساتھ ساتھ پیزا کھاتے رہنا ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ امیدوار کو نیٹ فلکس کی کوئی 3 سیریز دیکھنی ہوں گی اور ان کے پلاٹ، ہدایت کاری اور اداکاری پر ریویو پیش کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں اس دوران ملازم کو مختلف مقامات کا پیزا کھانے کو دیا جائے گا اور ملازم کو پیزا کے ذائقے، رنگ اور اجزا وغیرہ کی بنیاد پر اس کا بھی ریویو پیش کرنا ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ملازمت کے لیے وہ ملازم کو 500 ڈالر یعنی 80 ہزار 200 پاکستانی روپے ادا کریں گے۔ خواہاں امیدواروں کو کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔